ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جےپی کی سازش کیجریوال کو جان سے مارنے کی ہے : آتشی

بی جےپی کی سازش کیجریوال کو جان سے مارنے کی ہے : آتشی

Mon, 15 Jul 2024 11:47:57    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی حکومت کی وزیر آتشی سنگھ نے اتوار کو الزام لگایا کہ بی جے پی کی سازش صرف دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو جیل بھیجنے کی نہیں ہے، بلکہ ان کی صحت کو نشانہ بنا کر انہیں جان سے مارنے کی ہے۔ آتشی نے کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی (آپ) اور اروند کیجریوال کا مقابلہ نہیں کر پا رہی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ 

 ’آپ‘ کی ڈاکٹر ونگ کی صدر ڈاکٹر نیمی رستوگی نے کہا کہ ملک کے ایک بڑے لیڈر کی صحت کے ساتھ اتنا بڑا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ ہماری ڈاکٹر برادری بہت پریشان ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ رات کے وقت شوگر لیول کا پانچ بار گرنا سنگین تشویش کا باعث ہے۔ آتشی نے مزید کہا کہ بی جے پی اروند کیجریوال کے کام کا مقابلہ نہیں کر پا رہی ہے۔ کسی بھی ریاست میں چاہے وہ اسکول کا معاملہ ہو یا اسپتال کا، یہ اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی طرح کارکردگی نہیں دکھا سکی اور یہی وجہ ہے کہ اروند کیجریوال کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا اور جیل میں ڈال دیا گیا۔ 


Share: